سارہ خان ’فیمنزم‘ کی وجہ ہی سے شوبز میں ہیں، ریحام خان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پروڈیوسر، لکھاری و سابق صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ سارہ خان کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ ’فیمنزم‘ کی وجہ سے ہی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے، انہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں تھی کہ وہ ’فیمنزم‘ پر یقین نہیں رکھتیں۔
سارہ خان نے گزشتہ ماہ مئی کے وسط میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خود کو ’بہت بڑی فیمنسٹ‘ نہیں سمجھتیں، وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت تصور کرتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو وہ مقام ملے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ خواتین سکون سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ایک گھر میں رہنے والی عورت ہیں، انہیں بل بھرنے کے لیے قطاروں میں لگنا پسند نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ انہیں وہی پروٹوکول ملے جیسا پرانے وقتوں کی عورتوں کو ملتا تھا۔
اب ان کے بیان پر ریحام خان نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سارہ خان کو ایسا بات بھی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
ریحام خان نے ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سارہ خان ان کے شوہر فلک شبیر کی وجہ سے جانتی ہیں، ان کے شوہر بہت اچھے ہیں جو ان کے لیے ہر روز پھول لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارہ خان بھی ایک بیٹی کی ماں ہیں، کل کو ان کی بیٹی بھی دوسرے گھر میں بیاہی جائیں گی، تب اگر ان کی بیٹی کے ساتھ کچھ غلط ہو تو ان کا کیا رد عمل ہوگا؟
ان کے مطابق سارہ خان کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ ’فیمنزم‘ کی وجہ سے ہی شوبز میں کام کر رہی ہیں، وہ اس کی وجہ سے ہی مشہور ہیں۔
انہوں نے دلیل دی کہ اگر ’فیمنزم‘ نہ ہوتا، خواتین کے حقوق کی تحریکیں نہ چلتیں تو سارہ خان بھی شوبز میں کام نہ کر رہی ہوتیں، اگر وہ آج ڈراموں اور اشتہارات میں نظر آتی ہیں تو اس کا کریڈٹ ’فیمنزم‘ کو جاتا ہے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ سارہ خان کو یہ بات ہی نہیں کرنی چاہیے تھی کہ وہ ’فیمنزم‘ پر یقین نہیں رکھتیں۔
ان کے مطابق خواتین کی جانب سے ایسے بیانات دینا دراصل طویل عرصے تک خواتین کو دبائے جانے اور انہیں حقوق تک رسائی نہ دینے کا نتیجہ ہیں لیکن خود مختار خواتین کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے۔
مزیدپڑھیں:کرشمہ کپور، بچے، نہ بہن، سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی کاروباری سلطنت کا وارث کون؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سارہ خان کو کہ سارہ خان کی وجہ سے
پڑھیں:
میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان
سینئر اداکار فیصل رحمان نے دعویٰ کیا ہے ان کے ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ’میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ وہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں اور میں بہت سینئر ہوں‘۔
فیصل رحمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بےشمار خواتین مداح بھی ہیں جبکہ ماضی میں انہیں خون سے لکھے ہوئے خط بھی موصول ہوچکے ہیں۔
کیا آپ نے ڈمپل کی سرجری کروائی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ یہ انہیں قدرتی طور پر خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملے ہیں البتہ ان کا دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہے اور اگر وزن بڑھ جائے تو دونوں نمایاں ہوتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu