حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
سبسڈی کی تقسیم اور مقصدوزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟
یہ رقم تنخواہوں، پنشنز اور ادارے کے آپریشنل اخراجات کے لیے استعمال ہوگی۔
پی ٹی وی کی مالی مشکلات اور وزیراعظم کی ہدایاتگزشتہ ماہ حکومت نے بجلی کے بلوں سے 35 روپے ماہانہ فیس ختم کر دی تھی جس سے صارفین کو ریلیف ملا، لیکن اس فیصلے سے پی ٹی وی کی مالی حالت مزید کمزور ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی تھی کہ ادارے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے 11 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ نشریاتی سرگرمیوں میں تعطل نہ آئے۔
صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کے اقداماتای سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس پر لگائے گئے لیوی کی رقم بجلی کے صارفین کو منتقل کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے نیپرا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے نرخوں میں کمی کرے گا۔
کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025قومی اسمبلی نے رواں سال “آف دی گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025” منظور کیا تھا جس کے تحت قدرتی گیس پر مبنی پلانٹس پر مرحلہ وار لیوی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
یہ شرح فی الحال 10 فیصد ہے جو آئندہ فروری میں 15 اور اگست 2026 میں 20 فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔
پاکستان-آذربائیجان پائپ لائن منصوبہای سی سی نے ’مچیکے-تھالیان-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے‘ کی شرائط و ضوابط کی بھی منظوری دی۔
یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان اور آذربائیجان کے اشتراک سے مکمل ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
گلگت بلتستان کے لیے 3 ارب روپے ریلیف پیکجاجلاس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے تناظر میں متاثرہ علاقوں کی امداد کے لیے 3 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ رقم خیموں، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای سی سی پی ٹی وی سبسڈی شہباز شریف وزیراعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای سی سی پی ٹی وی سبسڈی شہباز شریف ارب روپے کی بجلی کے کی جائے جائے گی کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق، وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی، جس کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو اس اضافے کا یکساں فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ اضافہ سرکاری ملازمین کی بڑھتی ہوئی رہائشی مشکلات اور کرایوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق، اس فیصلے سے وفاقی اداروں میں تعینات سیکڑوں سرکاری اہلکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، تاہم اس سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے سالانہ کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ حالیہ معاشی صورتحال میں رہائش کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے تھے۔ ملازمین کی جانب سے اس اضافے کا مطالبہ عرصے سے کیا جا رہا تھا، جسے اب حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ اگرچہ ملازمین کے لیے ریلیف کا باعث ہے، لیکن وفاقی بجٹ پر اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔ اس اضافے سے ایک طرف سرکاری عملے کی فلاح یقینی بنے گی تو دوسری طرف مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا وزارتِ خزانہ کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔