سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاور سمارٹ موبائل ایپ"اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈزمیں انقلابی تبدیلیاں کیں،کرپٹ مافیا کے خلا ف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے،ڈسکوز بورڈز میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئیں،ان کا کہناتھا کہ محکمہ بجلی میں ریفارمزہوئیں، ابھی طویل سفر باقی ہے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے وزیر توانائی و ٹاسک فورس نے بے پناہ محنت کی،آئی پی پیز سے بات چیت ایک مشکل مگر مثبت مرحلہ تھا، اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے گردشی قرض کو سیٹلڈکیا۔
منہ زور پانی میں ڈوبتی انسانیت اور اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال ریاست
وزیراعظم کاکہناتھا کہ عالمی منڈیوں میں گرتیل کی قیمتیں گریں، حکومت نے موقع سے فائدہ اٹھایا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ساڑھے 7روپے کم کی گئی،ہر سال ری بیسنگ ہوتی ہے جو ہمارے لءے چیلنج تھا، خدشہ تھا کہ بجلی کی قیمت میں 70پیسے اضافہ نہ ہو جائے، ایسے طریقے اپنائے کہ بجلی کی قیمت میں 70پیسے اضافہ نہ ہو،ہماری کوشش ہے بجلی میں 70پیسے اضافہ عوام تک نہ پہنچے۔
وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے ،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے،بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہونا بھی چیلنج ہے،چاہتا ہوں "اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ"ایپ کو پشاور سے کراچی تک متعارف کرائیں،وزیرتوانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں،اپنا میٹراپنی ریڈنگ ایپ کو 5زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیم موقع پر 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی لیکن وقت کم اور پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا: ڈی جی ریسکیو کے پی کے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بجلی چوری بجلی کی ہوتی ہے ہے بجلی
پڑھیں:
وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی) صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے کے لیے اس کاہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جائیگا۔