حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں اگست 2025 تک 765 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو نہ صرف مقدار کے لحاظ سے ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بھی کمی کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پغام میں کہا گیا ہے کہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط کے عزم، اخراجات پر موثر کنٹرول، محتاط قرضہ جات کی حکمتِ عملی اور دانشمندانہ قرضہ جاتی انتظامات کا نتیجہ ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق قرضوں میں یہ کمی ملک کی مجموعی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور پاکستان کی اقتصادی حکمتِ عملی پر اعتماد کو مضبوط کر رہی ہے حکومت کی موجودہ پالیسی نہ صرف طویل المدتی قرضہ جاتی پائیداری کو بحال کرنے میں مدد دے رہی ہے بلکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا سابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی اداروں سے مالی معاہدہ طے پاگیا پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں: پلوشہ خان چین کا مقابلہ، امریکی محکمہ دفاع نے نیکسٹ جنریشن جنگی طیارے کی منظوری دے دی وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-17
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4949 روپے پر جاپہنچیں۔