سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلام آباد کلب سمیت ملک کے بڑے کلبوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں کلبوں کی مالی عیاشیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کے بڑے اور پرتعیش کلبز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن نظام میں ہوٹل، ریسٹورنٹس اور ٹیکسی سروس بھی شامل

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کلب سمیت کئی کلبز محض چند ہزار افراد کی عیاشی کا ذریعہ بن چکے ہیں، جن کے پاس اربوں روپے کی مالیات اور کروڑوں مالیت کی زمینیں موجود ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ان کلبز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے تاکہ یہ طبقہ بھی قومی معیشت میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کلبز کے منافع پر باقاعدہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ٹیکس تجاویز پر بھی مشاورت ہوئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ جبکہ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2.

5 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر صرف ایک ہزار روپے ٹیکس دینا پڑے گا، جو ان کے بقول زیادہ بوجھ نہیں۔

سینیٹر محسن عزیز نے تجویز دی کہ انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ تک ہونی چاہیے، جب کہ سینیٹر شبلی فراز نے روپے کی کم ہوتی قدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے 50 ہزار روپے دراصل 42 ہزار روپے کے برابر رہ گئے ہیں۔

ای کامرس پر ٹیکس کی تجویز مسترد

اجلاس کے دوران آن لائن کاروبار (ای کامرس) پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو اراکین نے متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ اراکین کا مؤقف تھا کہ یہ شعبہ ابھی ترقی کی ابتدائی سطح پر ہے، اور فوری ٹیکس عائد کرنا اس کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی ترقی کے لیے براہ راست ٹیکس اور برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

یہ تجاویز آئندہ بجٹ کا حصہ بننے کے لیے منظوری کی منتظر ہیں، تاہم کمیٹی کی سفارش کو حکومتی پالیسی میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد کلب ٹیکس لگانے کی تجویز منظور سلیم مانڈوی والا سینیٹ کمیٹی خزانہ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کلب ٹیکس لگانے کی تجویز منظور سلیم مانڈوی والا سینیٹ کمیٹی خزانہ وی نیوز ٹیکس لگانے کی تجویز چیئرمین ایف بی آر لاکھ روپے پر ٹیکس

پڑھیں:

اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی۔

جوائنٹ رپورٹ  کے مطابق ٹرین فریش بریکیج آف ریل کی وجہ سے ہوئی ہے، ٹرین کا حادثہ پٹری کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، پٹریوں کی حالت کافی نازک ہونے کی وجہ سے ٹرین ڈیل ریل ہوئی۔

جائے حادثہ پر ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا ہے، ٹرین حادثہ ،وزادت ریلوے کے اعلی 3 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، 3 رکنی انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل جی ایم انفراسٹرکچر حماد رضا شامل ہیں، چیف مکینکل انجنیئر کیرج یوسف لغاری، ڈائریکٹر سول ورک عارف الرحمان بھی شامل ہیں۔

کمیٹی 7 روز میں حادثے کی انکوائری رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کرے گی، ابتدائی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو پیش کر دی گئی، ابتدائی رپورٹ  کے مطابق حادثہ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی ابھی مزید پہلوؤں سے جانچ  پڑتال کی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • جموں و کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ہے، رانا قاسم نون
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
  • ٹیکس وصولی میں اضافہ، ایف بی آر کا جولائی کا ہدف عبور
  • ایف بی آر نے جولائی کا ہدف پورا کر لیا 
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
  • سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ