سٹی 42 : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان  بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔ 

وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ کل ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ برائے مالی سال 26-2025ء ،49 ارب لگایا گیا ہے۔جس میں آزادکشمیر میں صحت سہولت پروگرام۔کے تحت ہیلتھ کارڈ بحال کرنے کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، محکمہ ان لینڈ ریونیو کیلئے50 کروڑ ، اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 7 کروڑ تجویز ، آرمڈ سروسز بورڈ 4 کروڑ ، لاء اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس ) 32 کروڑ تجویز کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس (داخلہ ) 25 کروڑ ، 6 لاکھ، جیل خانہ جات 25 لاکھ، کمیونیکیشن اینڈ روکس 62 کروڑ 50 لاکھ، تعلیم 29 کروڑ ،صحت 25 کروڑ 20 لاکھ، خوراک 55 کروڑ ، زراعت 1 کروڑ 20 لاکھ ، جنگلی حیات / فشریز 9 کروڑ ، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ 5 کروڑ ، جنگلات 50 کروڑ بجلی / برقیات 19 ارب 58 کروڑ ، پرنٹنگ پریس 12 کروڑ ، انڈسٹریز 5 کروڑ 55 لاکھ ، لیبر 65 لاکھ ،ابریشم 65 لاکھ، منرلز 13 کروڑ ، سیاحت 1 کروڑ 50 لاکھ ،سوشل ویلفئیر 2 لاکھ، مذہبی امور 9 9 کروڑ متفرق، 1 ارب 26 کروڑ 42 لاکھ ، فیڈرل ویری ایبل گرانٹ 1 کھرب 4 ارب 90 کروڑ، واٹر یوز ج چارجز 1 ارب، لون اینڈ ایڈوانسز 1 ارب 20 کروڑ، کل آمدن کا تخمینہ 2 کھرب 61 ارب 20 کروڑ لگایا گیا ہے۔ 

مسلم ممالک فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں؛ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 9 ارب 26 کروڑ 65 لاکھ، بورڈ آف ریونیو 1 ارب 98 کروڑ 75 لاکھ ،سٹیمپس 4 کروڑ 82 لاکھ، لینڈ ریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ 6 کروڑ 36لاکھ، ریلیف و بحالیات 2 ارب 1 کروڑ 28 لاکھ ، پنشن 49 ارب ، تعلقات عامہ 43 کروڑ 13 لاکھ ، عدلیہ 3 ارب 89 کروڑ 54لاکھ ، داخلہ پولیس 11 ارب 34 کروڑ 66 لاکھ، جیل خانہ جات 47 کروڑ 23 لاکھ ، شہری دفاع 51 کروڑ 83 لاکھ، آرمڈ سروسز بورڈ 13 کروڑ 25 لاکھ ، مواصلات و تعمیرات عامہ 6 ارب 70 کروڑ 23 لاکھ، تعلیم 52 ارب 78 کروڑ 67 لاکھ ،صحت عامہ 26 ارب 27 کروڑ 49 لاکھ ، سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، زراعت 1 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ، لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ 1 ارب 18 کروڑ 58 لاکھ ، خوراک 47 کروڑ 37 لاکھ ،سٹیٹ ٹریڈنگ 37 ارب 99 کروڑ 42لاکھ 80 ہزار، جنگلات، وائلڈ لائف وفشریز 2 ارب 25 کروڑ 67لاکھ کو آپریٹیو 2 کروڑ 24 لاکھ، توانائی آبی وسائل 12 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ ،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 1 ارب 11 کروڑ 44 لاکھ، صنعت ، لیبر و معدنی وسائل 36 کروڑ 69 لاکھ ، پرنٹنگ پریس 17 کروڑ 63 لاکھ ، ابریشم 16 کروڑ 38 لاکھ ، سیاحت و آثار قدیمہ 22 کروڑ 87 لاکھ ، متفرق 31 ارب 38 کروڑ 62 لاکھ 20 ہزار کیپیٹل اخراجات 5 ارب، کل اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 61 ارب 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ 

ریلوےحکام کاٹرین کرایوں میں3فیصداضافےکافیصلہ

انہوں نے بتایا کہ زراعت ولائیوسٹاک 90 کروڑ روپے ، سول ڈیفنس / ایس ڈی ایم اے 15 کروڑ ، ترقیاتی ادارہ جات 34 کروڑ 50 لاکھ تعلیم 5 ارب ، ماحولیات 15 کروڑ، جنگلات واٹر شیڈ 80 کروڑ ، وائلڈ لائف وفشریز 7 کروڑ 50 لاکھ صحت عامہ 6 ارب ، صنعت و معدنیات 92 کروڑ ،آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 28 کروڑ ، گورننس متفرق 2 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ ٹرانسپورٹ 3 کروڑ ، انفامیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ 20 کروڑ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی 80 کروڑ ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 5 ارب ، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ 2 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ ، توانائی و آبی وسائل 4 ارب 80 کروڑ ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ 1 ارب 40 کروڑ، لینڈ ایڈ منسٹریشن اینڈ مینجمنٹ 1 ارب 15 کروڑ ، سماجی بہبود وترقی نسواں 30 کروڑ سپورٹس اینڈ یوتھ اینڈ کلچر 50 کروڑ ، سیاحت 70 کروڑ ، جبکہ موصلات و تعمیرات 15 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ 

مسافروں کیلئے بری خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کروڑ 50 لاکھ کا تخمینہ

پڑھیں:

کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔

کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واردات مشکوک لگ رہی ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ واردات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں بھی اسی نوعیت کی ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل بینکاری: پاکستان میں کتنے ڈیجیٹل بینک ہیں اور کتنے آنے والے ہیں؟
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف