پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم وضبط پر معروض وجود میں آیا، پاکستان تحریک انصاف ایمان اتحاد، نظم و ضبط اور خوداری پر بنائی گئی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ عمران خان نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کہاوت ہے کہ اگر تم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو ان کے ساتھ شامل ہو جا اور اگر نہیں ہارا سکتے تو ان کو کنفیوز کرو، عمران خان کا پیغام آگیا ہے کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی.

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے عمران خان کی منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی، اس طرح دیگر حکومتی معاملات پر غلط بیانی اور گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یادرکھیں ہم سب ایک ہیں، ہمارا لیڈر ایک ہے، ہماری نیت بھی ایک ہی ہونی چاہیے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری نیت ایک نہ ہو مقصد حاصل نہیں ہوسکتا، سب مل کر اتفاق اور اتحاد پیدا کریں اور ان کا مقابلہ کریں، یہ لوگ سب کے سامنے واضح ہوچکے ہیں ان کو پہچان کر اب فکس کریں.

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضم شدہ اضلاع کے لیے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی ) کے تحت مختص کردہ 350 ارب روپے میں سے باقی ماندہ 267 ارب روپے فوری طور پر خیبرپختونخوا کو منتقل کرے اپنے بیان میں انہوں نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس کے باعث قبائلی اضلاع کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے.

ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران وفاق نے ضم اضلاع کے لیے 350 ارب روپے مختص کیے تھے تاہم گزشتہ 10 ماہ میں صرف 83 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ 267 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لیکن وفاق کی غیر سنجیدگی اس نازک قومی معاملے کو خطرے میں ڈال رہی ہے.

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ انضمام کا اصل مقصد قبائلی علاقوں کو قومی ترقی کا حصہ بنانا تھا مگر وفاق کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے یہ مقصد شدید خطرے میں پڑ گیا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ضم شدہ اضلاع کے فنڈز روکنا درحقیقت دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے، جب تک ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع نہیں ہوتے تب تک دہشت گردی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ڈاکٹر سیف نے زور دیا کہ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت مختص تمام فنڈز فوری طور پر خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کرے تاکہ قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات، روزگار، تعلیم اور صحت جیسی سہولیات فراہم کی جا سکیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سیف انہوں نے ارب روپے علی امین نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں، ہم بانی کی بات کو فالو کرتے ہیں، اس کے علاوہ جو بات کرتا ہے اس سے ہمارا تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی کا ٹوئٹر وہی ہینڈل کر رہا ہے جن کو بانی نے خود اجازت دی ہوئی ہے، پی ٹی آئی ہینڈلرز ہم ہیں، ہم بانی کو جواب دہ ہیں، اب کوئی بندہ اپنا بیانیہ بناتا ہے، تو ان ہینڈلرز کے جواب دہ نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرنے دینے سے مسائل اور کنفیوژن بڑھتی ہے اور کچھ ایسے بیانات آجاتے ہیں جس کی بعد میں بانی پی ٹی آئی کو وضاحت کرنا پڑتی ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار کہا میں تو مذاکرات کے لئے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بنا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بات کی، مجھے کہا گیا کہ میرا کام نہیں ہے، جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈہ ہمارے نقصان کا سبب ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کی تھیں مگر روکا گیا، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پراپیگنڈہ پارٹی میں برقرار ہیں، پارٹی کے اندر بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں ان کو خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کئے ہیں، 27 تاریخ کو کے پی کے میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوامی پیغام پہنچانا ضروری ہے، متحد ہو کر ملک و آئین کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور