پنجاب تعلیمی بجٹ میں 127 فیصد اضافے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 127 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ رواں مالی سال میں یہ بجٹ 42 ارب روپے تھا۔
اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی 17 ارب روپے سے بڑھا کر 39 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
مزید برآں غیر رسمی اسکولوں کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جو موجودہ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 5 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کی تجویز دی ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
حکومتی ہدف 4.2، آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا ہے۔ امریکی تجارتی مذاکرات کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر یہ کامیاب رہے تو ترقی کی رفتار میں بہتری آ سکتی ہے، امریکا اور چین کے درمیان 90 دن کے تجارتی مذاکرات میں اضافی محصولات پر نرمی کی گئی تھی جس کا اثر عالمی تجارتی ماحول پر پڑ سکتا ہے تاہم یہ تجارتی چھوٹ یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد تجارتی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔