آئندہ 15 روز  کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز  ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 4.

16 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 4.13 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کی قیمتوں میں فی لیٹر

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا اندیشہ ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 4.60 ڈالر (6.63 فیصد) اضافے کے بعد 73.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ دن کے دوران اس کی بلند ترین سطح 78.50 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 27 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر یا اس سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران اسرائیل تصادم: تنازعات کو طاقت نہیں سفارت سے حل کیا جائے، روس

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کا امکان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان
  • پیٹرول فی لٹر 5 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
  • 16 جون سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ بڑی خبر آگئی