حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہی ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت ڈیزل کی
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔