مزدور کی کم از کم اجرت 37 کی بجائے 40 ہزار کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں.
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کررہے ہیں، لاہور پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا، پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد نواز شریف کے خواب کی تعبیر دی، کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے لئے بجٹ میں 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، الحمرا آرٹس کونسل اور کلچرل کمپلکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 2.
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے، دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
مزیدپڑھیں:بھارت اسرائیل کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب: پاکستان، چین اور روس پر بے بنیاد الزامات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔