کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، جو کورنگی نمبر ڈھائی کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا
فائل فوٹوکراچی کی مقامی عدالت نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی میں کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 7 برس قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کوئی شہری بےرحم لٹیروں کے ہاتھوں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہان کےبیانات میں معمولی تضاد پرملزمان کو بری کرنا معاشرے کی بہتری کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کئی معصوم شہری اپنی جان یا قیمتی اشیا سے محروم ہوچکے ہیں۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے جنرل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مدعی سے موبائل فون چھینا اور اس کی ایپ میں موجود 2 لاکھ 88 ہزار روپے نکلوائے، ملزم کو مدعی مقدمہ نے شناخت کیا تھا۔