Express News:
2025-04-26@02:41:17 GMT

کراچی: مختلف علاقوں میں دو پھندا لگی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں سے نوعمر لڑکی اور نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی ڈی ٹو ایریا گلی نمبر 12 کے قریب گھر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ارم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سول لائن خان محمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔متوفیہ گزشتہ چار ماہ سے بیمار تھی جسے جھٹکے پڑتے تھے اور اس کا پشاور میں بھی علاج معالجہ کرایا گیا تھا۔

متوفیہ کے اہلخانہ ایک ماہ قبل ہی واپس اپنے گھر آئے تھے جو کہ مکان کی دوسری منزل پر کرایے پر رہتے ہیں جبکہ ان کا آبائی تعلق کوہاٹ سے ہے۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی عوامی چوک کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 23 سالہ رحیم کے نام سے کی گئی۔

بلوچ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی معلوم ہواہے۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلے میں پھندا پھندا لگی لاش

پڑھیں:

پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام ڈرامہ ،بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔اور اس حوالے سے حقائق پرمبنی ایک ویڈیو بھی توجہ کی طلبگار ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق دفاعی ماہرین نے پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوال اٹھا دیئےہیں ۔بھارتی میڈیا نےپہلگام ڈرامے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں؟بھارتی میڈیا پر زمین پر لیٹے ہوئے مرد کے پاس مشکوک طور پر بیٹھی عورت کی صرف ایک فوٹو شاپ تصویر سامنے آئی جس میں خون کا ایک قطرہ یا معمولی زخم بھی نظر نہیں آیا۔

پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔۔۔۔بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب


دفاعی ماہرین نے پہلا  سوال  یہ اٹھایا ہے کہ " بھارتی" را" سے جڑے اکاؤنٹس نے عین نام نہادحملے کے وقت ہی پاکستان کو سزا دینے کی ٹویٹ کرنا کیوں شروع کر دیں۔۔۔؟"

دفاعی ماہرین نے دوسراسوال یہ اٹھایا کہ "بھارت دنیا کو ثبوت کا ایک ٹکڑا بھی دکھائے جو اس نام نہاد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونا ثابت کرے۔" دفاعی ماہرین نے تیسرا سوال یہ اٹھایا کہ"پہلگام ایل او سی سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور بھارت  نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے،مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی فوج کے ہوتے ہوئے ایسا حملہ کیسے ممکن ہے؟"

بھتیجے کی محبت میں گرفتار خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس آنے پر کیا کیا ؟حیران کن انکشاف

دفاعی ماہرین نے چوتھا سوال یہ اٹھایا کہ "ایسے حملے ہمیشہ اس وقت کیوں ہوتے ہیں جب کوئی مغربی یا امریکی سیاسی قیادت ہندوستان کا دورہ کر رہی ہو یا ہندوستان میں کوئی اہم واقعہ ہو رہا ہو؟ "

دفاعی ماہرین نے  پانچواں سوال یہ اٹھایا کہ" کیا بھارت  نے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟"

پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی گودی میڈیا بغیر ثبوتوں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر سکتا،بین الاقوامی سطح پر حزیمت سے بچنے کیلئے بھارتی میڈیا اپنے جھوٹ کو چھپانے کیلئے ایک نیا جھوٹ سامنے لائے گا۔دنیا بھر میں سکھوں کو قتل کر کے بین الاقوامی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ ان سوالات کے جوابات دے تاکہ دنیا ان کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کرسکے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زمین لرز اٹھی ،ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4بچوں کے باپ کی خودکشی
  • بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل