کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پُراسرار واقعہ میں نو عمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی:
سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری ایکسپریس سیکٹر 50 ایف نجی اسکول کے قریب گھر میں خودکشی کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
ایدھی حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش بذریعہ ایمبولینس تھانے لیجائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 12 سالہ رومیسہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے فوری طور پر وجہ موت نہیں بتائی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، چھری کے وار سے بیوی کا قتل، بچے کی پُراسرار موت اور شہری کی خودکشی کی کوشش
جبکہ ورثا لاش تھانے سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رومیسہ نے گھر میں بہن بھائیوں سے جھگڑے کے بعد کمرے میں جا کر گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کی ہے تاہم مزید چھان بین کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔
آئندہ چندروز کے دوران شہر میں صبح یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ جمعہ 12 ستمبر کو شہر میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا جبکہ اگلے دو روز دن بھر تیز دھوپ رہی۔
پیر 15 ستمبر کو صبح شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع دن بھر ابر آلود رہا اور بعض علاقوں ہلکی بارش اور پھوار بھی ہوئی۔