کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ سجاد کے نام سے کی جبکہ جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کو لوگوں نے بتایا تھا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔
تاہم، ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثہ میں کورنگی انڈسٹریل روڈ پر کمپنی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا تھا ۔
پولیس نے حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور یعقوب کو گرفتار کر کے بس اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا سپر ہائی وے کاٹھور عمر گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹول پلازہ پر قائم نجی اسپتال پہنچائی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ علی اصغر کے نام سے کی جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار جاں بحق
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔
دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ بھٹو پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت شاہجہاں ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔
جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔