کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ ختم کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کے نظام کو منظم انداز میں چلانے کے لیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔
وزریراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
محمد بن قاسم روڈ سے ایس ایم لا کالج پر بھی گاڑی پارک کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، فینسی نمبر پلیٹ لگانے، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی چلانے اورغیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ شاہراہوں پر شہری اپنی گاڑیاں فٹ پاتھ یا سڑک پر پارک نہیں کر سکیں گے، شہریوں کو گاڑیاں آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلوے گراؤنڈ میں کھڑی کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس اپنا کام جاں فشانی سے کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔