محراب پور:دوست نے دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)حجام نے دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس، ورثاء نے تیسرے فریق پر الزام عائد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، دوست کے ہاتھوں دوست کے مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی شہر میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حجام قدیر لوچی نے اپنے 16 سالہ ناراض دوست ارجن ماڑیچو کو پہلے گولی مار کر قتل کردیا اور پھرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری طرف ارجن ماڑیچو کے والد اور قدیر لوچی کے بھائی نے بتایا کہ دونوں گہرے دوست تھے جو ایک دوسرے کو قتل کرکے خودکشی نہیں کر سکتے یہ کسی فرد کا کام ہے ،اعلیٰ پولیس احکام اس دوہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات کرائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔