نارتھ کراچی سے پھندالگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر35بی لینگو اسکول کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ شیروز خان ولد واحد خان کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفرازکے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت متوفی شخص نے گھریلوں مسائل سے تنگ آکرخودکشی کی ہے‘ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
کراچی:سندھ حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کر دیا۔
صوبائی حکومت نے جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔
تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔
غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا ترجیح ہے اور کے ایم سی اب مالی طور پر مستحکم ہے۔ شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ مفت کر دی گئی اور بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔