شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
عابد چوہدری: شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد ، تاجپورہ 30 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی. خاتون نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ناصرہ زوجہ نوید کے نام سے ہوئی۔
نواب ٹاؤن کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،فیکٹری ایریا غازی روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور چوکی سوئے آصل 65 سالہ ملنگ بابا مردہ حالت میں ملا، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے
پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔