ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 640 کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے، کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ئی جی سندھ غلام نبی میمن جائے گا
پڑھیں:
کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے مظاہرین سے درخواست کی ہے احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں، عام عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث مال مویشی کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ احتجاج سے عوام کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔