فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔

شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کےلیے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ رابطے بحال نہیں ہوئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے اور عمران بڑے لیڈر ہیں اس لیے یہ سختیاں اب ختم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو جو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملا ہے اس کے بعد ان پر اور زمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمارا افواج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ساتھ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، ایک اہم ادارہ ہے اور سیاست پر اثرانداز رہا ہے تو درخواست یہی ہے کہ بہتری کی طرف لے جانے میں جو اپنا کردار ادا کرسکتا ہے کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنگ کی فضاء اب بھی موجود ہے لیکن اللہ نے افواج پاکستان کو کامیابی سے نوازا ہے، پاکستان کو اللہ نے اس کامیابی سے نوازا جس کا تصور ہم نے خود بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1971 ہو یا 1965 ان دونوں جنگوں سے یہ جنگ زیادہ خطرناک تھی، دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں اس میں پاکستان کو کامیابی ملنا اعزاز کی بات ہے اور انڈیا کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔ پوری قوم اتحاد قائم کرے اور متحد رہے اگر انڈیا نے دوبارہ کچھ ایسا کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ اس لیے آئے تاکہ خان صاحب کا کیس لگ سکے، 2 سال سے زائد ہوگیا خان صاحب جیل میں ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر پارٹی راہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں رول آف لاء اور اخلاقیات دفن کردی گئی ہیں: علیمہ خان
  •  اداروں اور پارٹی کے درمیان خلا کم ہونا چاہیے ہم سے جو ہو سکتا تھا وہ ہم نے کیا:بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • حالیہ جنگ 1971اور 1965سے زیادہ خطرناک تھی، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر عمران خان نے کیا کہا؟ علیمہ خان نے بتادیا
  • عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر