فلیڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے، نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے سلسلے میں جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس ہوا۔اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیرنے پاکستان کرپٹو کونسل  کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں ملکی معیشت کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور باک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دلانے کی ضرورت پرزور دیاگیا۔سی ای او پاکستان کرپٹوکونسل نے ادارے  کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیلڈ مارشل کو تفصیلات پیش کیں۔ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان صرف مستقبل کے لیڈر نہیں بلکہ آج کی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں عالمی سطح پر کامیاب ہونے کے لیے درکار وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین ہیں، جن کا سالانہ ٹریڈنگ حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ دنیا بھر میں کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو سی ای او

پڑھیں:

سکھر: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-22

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سکھر: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب