---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازا

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی، ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کرنا قابل تسخیر بنائیں گے۔ 

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی
  • مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد
  • پاکستان دنیا کیلئے کرپٹو ریگولیشن کا ایک مؤثر ماڈل بن سکتا ہے، بلال بن ثاقب
  • پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب 
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • سب ٹھیک ہے، پاکستان اب ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا