کورکمانڈرز کی فیلڈمارشل کومبارکباد ،دشمن کو سخت پیغام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد
میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیدعاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے کے بعدیہ پہلی کورکمانڈرزکانفرنس تھی شرکاء نے اس منصب پر فائزہونے پرانہیں مبارکباد دی اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا، کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل پر جامع گفتگو کی، بھارت کی پراکسیز کی مذمت کی اور عوام کی حمایت اور اعتماد کو عسکری حکمت عملی کا مرکزی جزو قرار دیا۔ یہ عسکری قیادت کی مضبوطی اور ملکی سلامتی کے عزم کا مظہر ہے،فیلڈمارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عوام کو ملک کی طاقت کا سرچشمہ قرار دیا، جو ایک اہم حکمت عملی ہے کہ عسکری قیادت عوام کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہے اور ان کی حمایت کو ملک کی سلامتی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے،یہ پیغام اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی، انتہاپسندی اور بیرونی جارحیت کے خلاف مل کر لڑنے کے لئے پرعزم ہے،ادھر و زیراعظم شہباز شریف نے مظفرآبادکادورہ کیاجہاں انہوں نے حالیہبھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے ورثا اور زخمی افراد کے اہل خانہ میں رقومات کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا ،وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو پتا چل گیا کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں، مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بھیانک ہوتے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے مگر بھارت نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرایا کہ یہ جھوٹا الزام ہے اور سازش کا حصہ ہے جو خطے کے امن کو برباد کرسکتا ہے، چنانچہ ہم نے واقعے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ اور تعاون کی پیشکش کی مگر ہندوستان کو یہ ہضم نہ ہوا اور اس نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔وزیراعظم شہباز شریف کی یہ تقریر ایک مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام ہے جو پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو واضح کرتی ہے اور عالمی برادری کو بھارت کی جارحیت سے آگاہ کرنے کی کوشش ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن جارحیت کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو شکست پر آزادکشمیرکے عوام کی خوشی،جذبہ دیدنی تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ پاکستان نے کہا ہے اور
پڑھیں:
بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔
سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔
یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
عام بھارتی بدحال لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اب جمہوریت الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔
لہٰذا حکومتی نظام کو اصلاحات نہیں بلکہ اس کی ضرورت کہ اسے کرپٹ امرا کے چنگل سے آزاد کرایا جائے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔