بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 11 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، مشہور کرپٹو کرنسی کی قدر ایک لاکھ ، 11 ہزار ڈالر( 3 کروڑ ، 12 لاکھ ، 66 ہزار روپے ) ہو گئی۔رواں سال جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی سطح کو چھوا تھا، قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔کرپٹو پر نظر رکھنے والے ایسٹ منیجر کوائن شیئرز کے ریسرچ ہیڈ جیمز بٹرفل نے بتایا کہ بٹ کوائن کے بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں امریکا میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ریگولیشن اور ادارہ جاتی خریداروں کی طرف سے مسلسل دلچسپی لینا ہے۔رواں برس بٹ کوائن کی قدر میں 18 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا، پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی پاس موجود بٹ کوائن کی تعداد میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کی قدر تقریباً 349 ارب ڈالر کے برابر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بٹ کوائن کی
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 109 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔