بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔
لاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان میں.
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ میںشریک بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، صوبے کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محبِ وطن ہیں، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کر کے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے، ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
عبدالعلیم خان نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا، افواج پاکستان کی کامیابی اور ارض پاک کے مضبوط دفاع کے لئے ہر شہری دعا گو ہے، 25کروڑ عوام کے حقیقی ہیرو زکو اس تاریخی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اس معتبر فریضے کی ادائیگی میں کامیابیاں عطا فرمائے۔
مزید :