وفاقی وزیر صحت کی ڈبلیو ایچ او مشرقی بحیرہ روم کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او مشرقی بحیرہ روم کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقات جس میں علاقائی سطح پر صحت کی ترجیحات، چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان ڈبلیو ایچ او کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریقین کا صحت کے شعبے کو جدید خطوط استوار کرنے کیلیے قریبی شراکت داری کو وسعت دینے پر اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک، ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملاقات کا مقصد عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ھے۔ صحت کے شعبے میں ڈبلیو ایچ کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ پاکستان عالمی اداروں کے تعاون سے قومی صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مستقبل کی مضبوط شراکت داری کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگی۔
دوسری جانب ڈاکٹر حنان بلخی نے پاکستان کی صحت عامہ کے شعبے میں کوششوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈبلیو ایچ
پڑھیں:
ممتاز زہرہ بلوچ کی فرانسیسی وزارت اقتصادیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور مالیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادری کو شامل کرنے، پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس سمیت کثیر جہتی تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کو پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔