بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان سے ہمارے لوگو ں کی ملاقات نہ کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس سال مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے آئی ایف ایم وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی اور دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف سے اہم
پڑھیں:
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں : اسحاق ڈار
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔
ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں، جو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت اسے مزید کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے حضرت داتا گنج بخش کے 982 ویں عرس کے موقع پر مزار کے توسیعی کاموں اور غلام گردش سمیت دیگر امور پر تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دربار کے لیے مدینہ شریف جیسی چھتریوں کی تنصیب کی منظوری دی ہے۔
خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہوا و فضا میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور پاکستان عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے جو اس کے نایاب مقام کی عکاسی کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے دیکھا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے اور ایران میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور جنگ اس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط اتحادی ہے اور اس نے کسی عہدے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو اکثریت کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں اور نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں، جو کسی کی خواہش ہو سکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں۔
Post Views: 2