لاہور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر دوران قید علیل ہونے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی اور شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کو صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن، اب تک دو لاکھ پاکستانی رجسٹر

حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل (بدھ 9 جولائی) آخری دن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد پاکستانی شہری آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے جبکہ شہری گھر بیٹھے آن لائن بھی خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اور صرف وہی افراد حج کے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت میں اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لی ہو گی۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے درخواست گزار بعد میں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کی جا رہی ہے، اور مکمل رجسٹریشن کے بعد اعداد و شمار حکومت سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ حج کوٹہ مقرر کیا جا سکے۔

حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے تحت علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن، اب تک دو لاکھ پاکستانی رجسٹر
  • بلوچستان بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • بیرسٹر سلطان محمود کی زیرصدارت فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین
  • محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
  • بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے
  • عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق
  • برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال