مریم نواز کا پی ٹی آئی کو مودی سے زیادہ خطرناک کہنے پر بیرسٹر سیف کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، مریم نواز مودی کا جاتی امراء آنے کا احسان ہمارے شہدا کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیصل آباد کے طلبہ کے سامنے کھڑے ہوکر دہشت گرد مودی کا دفاع اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے، مریم نواز پی ٹی آئی پر تنقید کی بجائے قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں، مجرمانہ خاموشی واضح ثبوت ہے کہ شریف خاندان کو قومی مفاد عزیز نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف مودی کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔