وسیم اکرم کا بھارتی میڈیا پر طنزیہ وار، کم از کم خبر چلانے سے پہلے تصدیق تو کرلیا کرو
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولرسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز نہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے ایک جاسوس کی گرفتاری کی خبر چلائی، جس کا نام وسیم اکرم بتایا گیا اور حیرت انگیز طور پر اس خبر کے ساتھ ان کی اپنی تصویر استعمال کردی۔
وسیم اکرم نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ یار تم لوگ آخر ہو کون؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کرو تاکہ کم از کم صحیح بندے کی تصویر لگ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی اس حرکت کے بعد بھارتی شہری بھی تحقیق کے بغیر تبصرے کرنے لگے،کسی نے کہا یہ پاکستانی کرکٹر جاسوس نکلا تو کسی نے میمز بنانا شروع کردیے۔
سابق کپتان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں،میری شکل دیکھ کر ہی پتا چل جاتا ہے کہ میں بالنگ کرتا ہوں، جاسوسی نہیں۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ دنیا کے معتبر میڈیا ادارے ہمیشہ خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا اپنی عادت کے مطابق بغیر تحقیق کے کچھ بھی نشر کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے صحافتی ادارے پروپیگنڈا کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں کسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کی تصویر ہی کیوں نہ استعمال کرنی پڑے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ بھارت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچاتی ہے،ایک وقت تھا جب میڈیا کو معتبر سمجھا جاتا تھا، لیکن اب بھارت میں لگتا ہے کہ خبروں سے زیادہ افواہیں بیچی جاتی ہیں۔
خیال رہےکہ بھارتی میڈیا کبھی فرضی پاکستانی ہیکرز دکھاتا ہے، کبھی کوئی غیر مصدقہ حملہ آور اور کبھی ایسی خبریں گھڑتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا اکثر بغیر تحقیق کے پاکستان مخالف جھوٹی خبریں چلاتا رہا ہے، جن میں خود ساختہ دعوے، فرضی ویڈیوز اور من گھڑت ثبوت شامل ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر اسے پروپیگنڈا مشین کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ بھارتی میڈیا وسیم اکرم نے کہ بھارت کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔