پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے سویلین ٹرائلز کے حوالے سے بڑا واضح فیصلہ دیا مگر 26ویں ترمیم کے بعد اسی سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی،
آج 26 ویں ترمیم کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی، 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں ںے کہا کہ ہماری دو درخواستیں تھیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے، ہم نے اعلان کرنا ہے کہ جھوٹ کے مقابلے میں سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، اب یہ مقدمہ پوری قوم دیکھے گی، ہماری دوسری درخواست ان ججز کے حوالے سے ہے جو اس ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئے یا ان کی تقرریاں ہوئی ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین پاکستان ہماری زندگیوں سے متعلق ضابطہ ہے، 26ویں ترمیم کے بعد اسی کورٹ نے کہا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو سکتا ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے
، سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے سویلین ٹرائلز کے حوالے سے بڑا واضح فیصلہ دیا، 26ویں ترمیم کے بعد اسی سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا، اس وقت پاکستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کر دیئے گئے ہیں، آج سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کے سیاہ سائے میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو سفاکی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کیا گیا، کہا جاتا ہے کہ چار مئی کو چکری اور زمان پارک میں بانی چیئرمین نے گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو پر حملے کی سازش تیار کی گئی، کہا گیا کہ یہ مقدمہ ویڈیوز لنک کے ذریعے سنا جائے گا، ہم نے اس ٹرائل کا بائیکاٹ کیا اور کہا کہ یہ مقدمہ بانی چیئرمین کی موجودگی میں سنا جائے، اس معاملے پر پوری دنیا میں بڑا طوفان اٹھا جس کے نتیجے میں ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کا فیصلہ واپس لیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کرتی رہوں گی: مریم نواز شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئی پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل میں ہو رہا ہے سلمان اکرم
پڑھیں:
سپریم کورٹ کا فیصلہ، 26ویں ترمیم کیس کی سماعت براہِ راست دکھائی جائے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔
جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔
کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں، تاہم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔