data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کا بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے جن 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ان میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں۔

میڈیاذرائع کے مطابق یہ ادارے آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گے اور معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے پانچ سال کا گریس پیریڈ جبکہ قرض کی واپسی 12 سال میں مکمل کرنا ہوگی۔ معاہدے کے تحت فنانسنگ پر شرح سود سنگل ڈیجٹ میں رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اگر شرائط پر عمل درآمد تیزی سے مکمل ہوا تو دو ماہ کے اندر پہلی قسط بھی جاری ہو سکتی ہے، فنانسنگ معاہدے میں بیرک گولڈ، حکومت بلوچستان، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل بطور شراکت دار شامل ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اسلام آباد کی ہدایات اور حکومت سندھ کی معاونت سے صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفا تر میں جدید ERP سسٹم SAP S/4HANA کامیابی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت سر کا ری مالیاتی لین دین، پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگیاں پہلے سے زیادہ شفاف، تیز رفتار اور موثر طریقے سے ممکن ہوسکے گی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق نئے نظام سے نہ صرف کام کی رفتار بہتر ہوگی بلکہ پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو بروقت ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا۔ یہ پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ آف FABSنے TMC کی شراکت سے CGA کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام متعلقہ محکموں کو نئے سسٹم سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام صوبہ سندھ میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے جو مالیاتی نظم و ضبط اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرین امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، پولیٹیکو
  • موبی لنک بینک نے مائیکروفنانس انڈسٹری میں ڈیجیٹل اسلامی بینکاری کی بنیاد رکھ دی
  • صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت
  • محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330ملین ڈالرز کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلیے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
  • امریکی و سعودی کمپنیوں میں 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط
  • غزہ امن منصوبے کی عملی صورت گری؟