کروڑوں روپوں کا فراڈ کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹی کے گرد گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس وِنگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کیس میں 4 سے 5 گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے فراڈ پر مبنی بزنس کے اس منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر شریک جرم تھیں۔
جس کے تحت کئی سرمایہ کاروں سے بھاری رقم اکٹھی کی گئی۔ تاہم، مبینہ اسکیم وعدے کے مطابق عملی شکل اختیار نہ کرسکی اور سرمایہ کاروں نے پولیس سے رجوع کیا۔
ذرائع کے مطابق شلپا شیٹی سے ان کے مالی تعلقات، کمپنی کے لین دین اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے درجنوں سوالات پوچھے گئے۔
پولیس نے اداکارہ کے بیان کو ریکارڈ کر لیا اور اب ان کے شوہر راج کنڈرا کو بھی تفتیش کے لیے دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے تاکہ کیس کے اہم نکات پر مزید روشنی ڈالی جا سکے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راج کنڈرا کسی تنازع کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل وہ آن لائن فحش مواد کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں، جس کے بعد انہیں کافی عرصے تک عدالتی کارروائی کا سامنا رہا۔
فی الحال ممبئی پولیس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، اور اس بات کا فیصلہ تاحال باقی ہے کہ آیا شلپا شیٹی کے خلاف براہِ راست قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یا نہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شلپا شیٹی
پڑھیں:
بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ افسرروہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دوسری طرف واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔