آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے: چوہدری پرویز الہٰی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب کے آبا و اجداد کو خراجِ عقیدت جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، یہی 14 اگست کا پیغام اور اصل روح ہے، دعا کریں کہ معیشت، جنگ یا کرپشن کے خلاف ہر محاذ پر سب اکٹھے ہو جائیں، اس ملک نے انشاء اللّٰہ بہت آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ بڑی سوچ سمجھ رکھنے والے ہیں، مجھے پوری اُمید ہے کہ انشاء اللّٰہ نوجوان ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں پاکستانی بیٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر نے میچ کے دوران نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کمنٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ قومی بیٹر نتالیہ پرویز آزاد کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہ جملہ بھارتی میڈیا پر ’’ایٹم بم‘‘ ثابت ہوا اور مختلف ٹی وی چینلز نے اسے تنازع میں بدلنے کی کوشش کی۔ بھارتی اینکرز نے آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب ثنا میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری بیان میں وضاحت دی کہ کھلاڑیوں کے تعارف میں ان کے آبائی علاقے کا ذکر کرنا کمنٹری کا حصہ ہے، جیسا کہ دیگر دو ریجنز کی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔
ثنا میر نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، حالانکہ مقصد صرف کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنا تھا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے اور غیر ضروری دباؤ کھیل سے وابستہ افراد پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز مقصد نہیں تھا۔
واضح رہے کہ نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی وادی بنڈالہ سے ہے، اور وہ کئی مواقع پر پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔