پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو
لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔
دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کِک بیکس لینے کے ریفرنس میں محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی اور عدالت نے مقدمے پر مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے، پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔