میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔
میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمے کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے برعکس بھرتیوں چوہدری پرویز پرویز الہ ی
پڑھیں:
وزیر اعظم کی چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری، نواز شریف کی منظوری باقی
وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد ان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی کوششیں جاری ہیں لیکن پارٹی قائد نواز شریف نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی واپسی کا معاملہ پارٹی سطح پر زیر بحث نہیں آیا اور نواز شریف کی حتمی منظوری کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو مریم نواز کو چوہدری نثار کی واپسی کے لیے قائل کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ملاقات میں واپسی کا مشروط عندیہ دیا تھا اور وہ ٹیکسلا اور چکری کے انتخابی حلقوں کی واپسی چاہتے ہیں تاہم، شہباز شریف نے اس حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔
راولپنڈی ڈویژن کے کئی سینئر لیگی رہنما، بشمول خواجہ آصف اور پرویز رشید، چوہدری نثار کی واپسی کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات خیر سگالی کے لیے تھی اور واپسی کا معاملہ پارٹی میں زیر غور نہیں آیا۔
تاہم، شہباز شریف نواز شریف سے چوہدری نثار کی واپسی کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
Post Views: 1