ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا ہے کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ ’ہاٹ‘ (پرکشش) نہیں رہیں؟
Donald J.
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) May 16, 2025
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں کھل کر ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔ جس پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے معروف گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی کمیلا ہیرس کی حمایت کرنے کے بعد تنقید کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیلر سوئفٹ ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلر سوئفٹ
پڑھیں:
اماراتی صدر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "آرڈر آف زاید" کا اعلیٰ ترین سول اعزاز
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "آرڈر آف زاید" سے نوازا، جو ریاست کا سربراہانِ مملکت کو دیا جانے والا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔ یہ اعزاز صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔(جاری ہے)
صدر شیخ محمد بن زاید نے صدر ٹرمپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آرڈر آف زاید" پیش کر کے ہم ان کے ان اقدامات کی قدر کرتے ہیں جن سے امارات اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔ یہ اعزاز دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری اور مستقبل میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ اماراتی قیادت نے اس موقع پر امریکہ کے ساتھ قائم مضبوط اور دیرینہ تعلقات پر فخر کا اظہار بھی کیا۔