ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائگ آف شوگرل‘ متعارف، ریلیز کا اعلان جلد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 12ویں البم “The Life of a Showgirl” کا اعلان کیا ہے، جو منگل کی صبح آدھی رات کے فوراً بعد ان کی ویب سائٹ پر “پری پری آرڈر” کے لیے دستیاب ہوا۔ ان کے آن لائن شاپ پر ریکارڈ، سی ڈی اور کیسیٹ ٹیپ کی دھندلی تصاویر کے ساتھ ایک چمکدار نارنجی تالا لگا ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ البم کا آرٹ ورک بعد میں ظاہر کیا جائے گا۔
ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی، لیکن البم 13 اکتوبر سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر “نیو ہائٹس” پوڈ کاسٹ سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا نیا البم ‘The Life of a Showgirl’ ہے۔ یہ پوڈ کاسٹ ان کے بوائے فرینڈ، امریکی فٹ بال پلیئر ٹریوس کیلسی اور ان کے بھائی کی میزبانی میں ہوتا ہے۔
یہ البم ان کے پچھلے اسٹوڈیو البم “The Tortured Poets Department” کے بعد آ رہا ہے، جو پچھلے سال ریلیز ہوا تھا اور اس نے پہلے دن 1.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
The Life of a Showgirl امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ
پڑھیں:
علی ظفر کی فلم طیفا اِن ٹربل 2 کب ریلیز ہوگی؟
پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات اور نئے پروجیکٹس پر گفتگو کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔ انہوں نے خاص طور پر بھارتی گلوکار سونو نگم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں لائیو پرفارمنس کے دوران جس مہارت سے سونو نگم سُر کو برقرار رکھتے ہیں، ویسا کوئی اور نہیں کر پاتا۔
علی ظفر کے مطابق لائیو گاتے وقت سانس کا قابو رکھنا اور سُر کو درست رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔ علی ظفر نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’کِل دل‘ کے دوران ان سے گہری دوستی ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ اتنا شرارتی نہیں جتنا وہ بظاہر نظر آتا ہے، کیونکہ وہ میتھڈ ایکٹر ہیں اور زیادہ تر شرارتیں اپنے کردار کی تیاری کے دوران کرتے ہیں۔
علی ظفر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دو فلموں پر کام کر رہے ہیں، جن میں ’طیفا ان ٹربل 2‘ شامل ہے تاہم انہوں نے فلم کی کہانی اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
یاد رہے کہ ’طیفا ان ٹربل‘ علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم تھی، جس میں مایا علی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔