ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19ارب 85کروڑ 40لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالرریزرو 1 اعشاریہ 4 کروڑڈالراضافے سے 14ارب 45کروڑ 50لاکھ ڈالرہوگئے ۔ جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالرڈپازٹس 2کروڑ90لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 40کروڑ ڈالر ہو گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی
سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ مہنگی اورصرف6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز5.62فیصد مہنگی ہوئی، انرجی سیور2.51، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت400روپے فی کلو تک ہے۔علاوہ ازیں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے77 پیسیکا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سیزیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اورکراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے 4 پیسے تھی جب کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت134 روپے 8 پیسے تھی۔