بل گیٹس کی بھارتی ڈراموں میں انٹری،کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اب بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس مشہور ڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈرامے کے نئے پرومو میں بل گیٹس کو مرکزی کردارتُلسی ویرانی (جسے اداکارہ اسمرتی ایرانی نبھا رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں تُلسی اپنے روایتی انداز میں بل گیٹس سے کہتی ہیںبہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
پرومو کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بل گیٹس کی یہ انٹری محض تفریح کے لیے نہیں بلکہ ایک سماجی مہم کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈرامے میں ان کی شمولیت ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی عالمی سطح کی ٹیکنالوجی شخصیت نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں بطور مہمان شرکت کی ہے، جس سے شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بل گیٹس
پڑھیں:
بھارت: آندھرا پردیش میں بس حادثہ، 20 مسافر ہلاک،متعدد شدیدزخمی
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کرنول میں ایک مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، بس حیدر آباد سے بینگلورو جارہی تھی۔بھارتی حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس میں سوار 20 مسافر اور بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس کچھ دور تک موٹرسائیکل کو گھسیٹے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور پوری بس شعلوں کی لپیٹ آگئی جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے بس میں موجود فائر ایکسٹنگشر سے آگ پر قابو پانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم وہ آگ پر فوری طور پر قابو نہ پاسکا۔حکام کے مطابق بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 21 کو بچا لیا گیا جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔