غزہ سے 15 ہزار فلسطینیوں کو فوری علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت ہے؛عالمی ادارۂ صحت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اقوام متحدہ کے طبی ادارے عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کم از کم 15 ہزار مریض بیرون ملک علاج کے لیے اسرائیل کی اجازت کے منتظر ہیں۔
عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ غزہ میں 15 ہزار افراد شدید زخم، کینسر، دل کی بیماری یا دیگر طویل مدتی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کی طبی سہولیات جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ اس لیے ان مریضوں کا علاج ملک میں ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے پہلے مرحلے میں چند روز قبل ہی 41 مریضوں اور 145 معاونین کو غزہ سے نکالا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں مریض اسرائیل سے اجازت ملنے کے انتطار میں ہیں۔
جس کی سب اہم بڑی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے رفح راہداری کو بند کیا ہوا ہے جہاں سے مریض بآسانی مصر یا اردن اور پھر وہاں سے مغربی ممالک علاج کے لیے جا سکتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عمل کی راہ ہموار کریں اور تمام ممکنہ راستے کھولیں تاکہ مریضوں کو جلد علاج کی سہولت مل سکے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ تمام اسپتال ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ دوائیں اور طبی عملہ ناپید ہے۔
ایسے میں دائمی اور جان لیوا بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد علاج سے محروم ہیں اسی طرح جنگ میں شدید زخمی مریض بھی طبی امداد کے منتظر ہیں۔
اگر فوری طور پر ان افراد کو غزہ سے بیرون ملک علاج کے لیے منتقل نہ کیا گیا تو ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔
اسرائیلی بمباری میں پہلے ہی 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ دو لاکھ سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی ادارہ بیرون ملک کہ غزہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا پاکستان مین فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کا ہو گیا۔
صرافہ ایسوی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کم ہوکر پانچ ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 95 ڈالر پر آگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ قطر کا 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعادہ، اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی؛ 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز عالمی برادری کی چین سے دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کی توقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم