بنگلہ دیشی دفاعی وفد کی ایئرچیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔
ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے پاکستان ایئر فورس کے جدید منصوبوں، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر تیار کیے گئے تکنیکی ڈھانچے کی تعریف کی۔
وفد نے جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تیاری سمیت دیگر جدید عسکری سازوسامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مضبوط بنانے، تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ایئر فورس نے شاندار استقبال کیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، ایف-15 لڑاکا طیاروں نے انہیں حصار میں لے کر ایئر اسپیس میں خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی دی اور کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے اس اقدام سے سعودی حکومت کی برادرانہ محبت اور احترام جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالم اسلام میں پاکستان کے مقام، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور پاکستانی افواج کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد کل برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں دو روزہ قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔