ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.34 میٹر تھرو
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔قومی ہیرو ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر تھرو کی یہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔جس میں انہوں نے بھرپورانداز میں واپسی کا اعلان کیا ہے،ان کی یہ تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں اب تک کی نمایاں کارکردگی میں شمار کی جا رہی ہے۔ارشد ندیم کی فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں میڈل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔