City 42:
2025-05-31@09:39:44 GMT

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی گہرائی 97 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا،  زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اسکے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.

4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے

پڑھیں:

مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آﺅٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے.

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میںزائد بارشیں، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کاامکان ہے،موسلادھاربارشیں بڑے دریاں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے تاہم زائد بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا، بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمالی پنجاب،آزادجموں و کشمیراور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ ہے لہذا صوبائی اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے، مون سون کے دوران ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لیے رابطہ ممکن بنایا جائے جب کہ شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اس کے علاوہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے. 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشیں اور آندھی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
  • سیلاب تو آ کر ہی رہے گا، پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضِد
  • مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • سوات، گردونواح میں زلزلے سے لرزاٹھے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • سوات اور ژوب میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
  • پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ
  • بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت و مقام کیا ؟ جانئے