سوات اور ژوب میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی گہرائی 97 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.
اس سے قبل بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ژوب سے قریباً 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس مون سون کا آغاز معمول سے ایک ماہ قبل متوقع ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں عمومی طور پر مون سون جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان زلزلہ زلزلے کے جھٹکے ژوب سوات محکمہ موسمیات مون سونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان زلزلہ زلزلے کے جھٹکے ژوب سوات محکمہ موسمیات زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔