خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو کتنی مالی امداد دے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے گرانٹ دے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 مئی کو طلب کر لیا ہے، جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں متعدد اہم تجاویز اور پالیسیوں کی منظوری دی جائے گی، جن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی مالی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
ایجنڈے کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو یہ گرانٹ بطور مالی معاونت دی جائے گی، جس کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود، بار کی بہتری اور قانونی نظام کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کی ایک قانونی تنظیم کو اس نوعیت کی امداد فراہم کرنے جارہی ہے۔
کابینہ اجلاس میں محسود ویلفیئر آرگنائزیشن کو بھی مالی گرانٹ فراہم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے، تنظیم کا مقصد جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ
اجلاس کے دیگر اہم نکات میں خیبرپختونخوا پریس قانون میں ترامیم، محکمہ صحت کی کنٹریکٹ پالیسی اور سیاحت سے متعلق بل میں ترامیم کی منظوری شامل ہے۔ ایجنڈے کے مطابق یہ ترامیم موجودہ نظام کو مزید شفاف، موثر اور عوام دوست بنانے کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔
کابینہ اجلاس میں حالیہ دنوں میں صوبے میں پیش آنے والے اہم واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں اور قانون سازی پر تفصیلی غور کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران محکمہ خزانہ، محکمہ سیاحت، محکمہ اطلاعات، محکمہ قانون اور دیگر اہم شعبہ جات کی جانب سے پیش کردہ سفارشات بھی زیرِ غور آئیں گی، جبکہ بعض منصوبوں کے لیے بجٹ کی اضافی منظوری بھی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خیبرپختونخوا کابینہ گرانٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کابینہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور بار ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کابینہ خیبرپختونخوا حکومت اجلاس میں کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔