Jasarat News:
2025-11-18@21:17:49 GMT

نارتھ کراچی، خوفناک آتشزدگی، 20 سے زاید جھگیاں خاکستر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث 20 سے زاید جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-02-4
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 16میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوں کو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس ہی گلی میں 10 روز قبل بھی ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی تھی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
  • کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نیو شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں
  • جماعت اسلامی رہنمائوں کا سینئر صحافی راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
  • وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک  
  • محتسب ادارے کی اہمیت سے متعلق آگاہی سیمینار