پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔
نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔
پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔
اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار برانز میڈلز بھی جیتے، جن میں بوائز انڈر 15 ڈبلز میں ابدال محمد خان اور نور خان، انڈر 19 مکسڈ ڈبلز میں طحہ بلال اور زنیرہ خان، انڈر 19 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، طحہ بلال، عطاالمنان ملہی، مطاہر امین اور موسی امین کی ٹیم، اور انڈر 15 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، نور خان اور ابو ہریرہ شامل تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر اس چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔ تاہم، مالی مشکلات کی وجہ سے گرلز انڈر 19 کے منتخب کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب اس چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہے۔
اسی طرح گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین کھلاڑیوں میں سے دو بھی مالی مشکلات کی وجہ سے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی کھلاڑیوں پاکستانی کھلاڑی چیمپئن شپ میں ایونٹ میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔