عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری کے منصوبے علی امین گنڈاپور کی ترجیح رہے، پہلی بار خیبر پختونخوا 200 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا۔بیرسٹر گوہرنے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی مفاد کو ہمیشہ ذاتی مفاد پر فوقیت دی، کمزور اور مستحق طبقات کے لیے مؤثر اقدامات کیے، صوبے کے انفرااسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔
سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد سے 2 ملاقاتیں کیں اور انہیں مجوزہ تھنک ٹینک کی رہنمائی کی درخواست کی، انہوں نے مسرت کا اظہار کیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔